راولپنڈی(ٹی این ایس) ایس ایچ او تھانہ صدر واہ محسن شاہ کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی

 
0
32

راولپنڈی (مظہر شاہ)ایس ایچ او تھانہ صدر واہ محسن شاہ کی زیرنگرانی پولیس ٹیم کی کاروائی، سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ گرفتار،مسروقہ رقم 01 لاکھ 30 ہزار روپے برآمد۔ تفصیلات کے مطابق صدر واہ پولیس نے کاروائی کرتے ہوئے سٹریٹ کرائم کی وارداتوں میں ملوث 02 رکنی گینگ کو گرفتار کر لیا،گرفتار ملزمان میں سمیع اللہ اور ذاکر شامل ہیں، ملزمان سے مسروقہ رقم 01 لاکھ 30 ہزار روپے برآمد ہوئی، ملزمان شہریوں سے پرس اور موبائل فون چھینتے تھے، ایس پی پوٹھوہار ناصر نواز کا کہنا تھا کہ ملزمان کو ٹھوس شواہد کے ساتھ چالان عدالت کر کے قرار واقعی سزا دلوائی جائیگی، منظم و متحرک گینگز کے خلاف کاروائیاں جاری ہیں۔