راولپنڈی(ٹی این ایس)ریجنل پولیس آٖفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی قائدین سمیت راولپنڈی ریجن کی مرکزی امام بارگاہوں و جلوس کے لائسنس داران کی ملاقات

 
0
134

ریجنل پولیس آٖفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی قائدین سمیت راولپنڈی ریجن کی مرکزی امام بارگاہوں و جلوس کے لائسنس داران کی ملاقات، ملاقات میں آمدہ محرم الحرام کے سیکورٹی انتظامات ودیگر متعلقہ امور کو زیر بحث لایا گیا، محرم الحرام امت مسلمہ کو امن و امان، محبت و یگانگت کا سبق دیتا ہے، تمام مکتبہ فکر کے علما ء و مشائخ امن و سلامتی کے پیامبر ہیں، محرم الحرام کے دوران فول پروف سیکورٹی کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں، آر پی او سید خرم علی۔تفصیلات کے مطابق ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی سے تحریک نفاذ فقہ جعفریہ کے مرکزی قائدین سمیت دیگر لائسنس داران جلوس و منتظمین امام بارگاہ کے وفد کی ملاقات،اس موقع پر ایس پی صدر ڈویژن راولپنڈی نبیل کھوکھر، اے ڈی آئی جی اور ریجنل سیکورٹی آفیسر بھی موجود تھے۔ وفد میں علامہ شبیہ الحسن ریجنل صدر تحریک نفاذ فقہ جعفریہ و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی، شوکت جعفری سیکرٹری ٹی این ایف جے و ممبر ڈویژنل امن کمیٹی،سید اقرار علی رضوی لائسنس دار امام بارگاہ حفاظت علی شاہ، امجد حسین لائسنس دار 10محرم الحرام مرکزی جلوس امام بارگاہ عاشق حسین تیلی محلہ راولپنڈی،سید وقار حیدر کاظمی لائسنس دار مرکزی امام بارگاہ حفاظت علی شاہ بوہڑ بازار، سید قاسم علی شاہ دربار شاہ پیارا چوہڑ ہڑپال،محسن افتخارلائسنس دار امام بارگاہ شہید کربلا ٹائر بازار راولپنڈی، سید صدف امیرکاظمی لائسنس دارمرکزی جلوس 7محر م الحرام اورآغا جان امام بارگاہ منتظم امام بارگاہ آل محمد فتح جنگ ضلع اٹک شامل تھے۔وفد نے آر پی او راولپنڈی کو آمدہ محرم الحرام کے سلسلہ میں اپنی تجاویز سے آگاہ کیا، آر پی او راولپنڈی نے وفد کے شرکاء کی تجاویز پر عمل درآمد کے لیے متعلقہ افسران کو احکامات جاری کیے۔ آر پی او نے وفد کے شرکاء سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ محرم الحرام امت مسلمہ کو امن و امان، محبت و یگانگت کا سبق دیتا ہے، تمام مکتبہ فکر کے علماء و مشائخ امن و سلامتی کے پیامبر ہیں،محرم الحرام کے دوران پنجاب حکومت کی جانب سے جاری کردہ ہدایات و احکامات کی پابندی کو یقینی بنایا جائے گا، آمدہ محرم الحرام کے سلسلہ میں راولپنڈی ریجن کے چاروں اضلاع کے د ورے کے دوران تمام علماء، مشائخ، تاجر برادری اور ممبران امن کمیٹی کے ساتھ ملاقات میں ہر مکتبہ فکر و سٹیک ہولڈرز نے پولیس و انتظامیہ کے ساتھ بھرپور تعاون کی یقین دہانی کروائی ہے، علاوہ ازیں محرم الحرام کے دوران ریجن بھر میں فول پروف سیکورٹی کو یقینی بنانے کے لیے ہرممکن اقدامات کیے جارہے ہیں