راولپنڈی (ٹی این ایس)ریجنل دفتر راولپنڈی ریجن میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد

 
0
116

راولپنڈی ( )ریجنل دفتر راولپنڈی ریجن میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والے افسران کے اعزاز میں تقریب کا انعقاد، ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے حال ہی میں ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے،آر پی او نے ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہاکہ آ پ جہاں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں وہاں قانون، انصاف اور میرٹ کی بالادستی کو ہر صورت یقینی بنائیں،آپکی ترقی آپکی بہترین کارکردگی سے مشروط ہے لہذا آپ اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو محکمہ میں مزید بہتری لانے میں استعمال کریں۔تفصیلات کے مطابق راولپنڈی ریجن میں اے ایس آئی سے سب انسپکٹر اور ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں کے اعزاز میں ریجنل دفتر راولپنڈی میں تقریب کا انعقاد کیا گیا،تقریب میں ریجنل پولیس آفیسر راولپنڈی ریجن سید خرم علی نے ایس پی صدر ڈویژن راولپنڈی نبیل کھوکھر کے ہمراہ ترقی پانے والے افسران کو رینک لگائے، اے ایس آئی سے سب انسپکٹر کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں ایس آئی سلیم اکرم،محمد آزاد اور امین اللہ خان،جبکہ ہیڈ کانسٹیبل سے اے ایس آئی کے عہدہ پر ترقی پانے والوں میں اے ایس آئی اعجاز حسین،عامر فدا،اکرام ریاض،وسیم عباس،نسیم سرور،شعیب الرحمن،ساجد محمود،محمد رضوان،وقار احمد،سرفراز خان،خرم شہزاداور محمد آصف شامل ہیں، اس موقع پر آر پی او راولپنڈی سید خرم علی نے ترقی پانے والے افسران کو مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ آپ جہاں بھی اپنی خدمات سرانجام دیں وہاں قانون، انصاف اور میرٹ کی بالا دستی کو ہر صورت یقینی بنائیں،آپکی ترقی آپکی بہترین کارکردگی سے مشروط ہے لہذا آپ اپنے پیشہ وارانہ صلاحیتوں کو محکمہ میں مزید بہتری لانے میں استعمال کریں .