راولپنڈی اپریل 06 (ٹی این ایس): بنی پولیس نے 2 ڈکیت سرفراز عرف ٹیٹو اور شیر گل گرفتار کئیے،ڈکیتوں کی نشاندہی پر دیگر ڈکیتوں کی گرفتاری کے لیے ریڈ کیا گیا، ڈکیتوں نے پولیس پارٹی کو دیکھتے ہی فائرنگ شروع کر دی، ڈکیتوں کی فائرنگ سے 1ڈکیت زخمی ہو جبکہ دوسرا ڈکیت فائرنگ کرتا ہوا فرار ہونے میں کامیاب، پولیس ذرائع کے مطابق ڈی ایس پی وارث خان اور ایس بنی پولیس کی بھاری نفری کے ہمراہ موقع پر موجود، فائرنگ کے نتیجے میں پولیس پارٹی محفوظ رہی۔ بنی پولیس نے زخمی ڈکیت سمیت دوسرا ڈکیت بھی گرفتار کر لیا، زخمی ڈکیت کی شناخت آصف جبکہ دوسرے ڈکیت شناخت ایوب اور فرار ڈکیت کی شناخت اکرام اللہ عرف خان باباکے نام سے ہوئی۔ زخمی ڈکیت کو ہولی فیملی ہسپتال منتقل کر دیا گیا ہے۔
ملزمان سے ڈکیتی کی واردات میں استعمال ہونے والا اسلحہ برآمد، ڈکیت گینگ نے 21 مارچ کو بنی کے علاقہ سکیم نمبر 2میں رات گھر میں داخل ہو کر ڈکیتی کے دوران زبیر رؤف اور عمیر رؤف دونوں بھائیوں کو دوران واردات گولیاں ماریں تھیں،عمیر رؤف فائرنگ سے جانحق جبکہ دوسرا بھائی زبیر زندگی اور موت سے جنگ لڑ رہا ہے اور معزور ہو چکا ہے۔ ڈکیت گینگ ڈکیتی کی درجنوں وارداتوں میں ملوث ہیں۔ سی پی او راولپنڈی کی ہدایت پر ایس پی راول ڈویژن کی زیرنگرانی فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے سرچ آپریشن کیا جارہاہے۔ سی پی او راولپنڈی محمد احسن یونس کی خطرناک ڈکیت گینگ کی گرفتاری پر ایس پی راول ڈی ایس پی وارث خان اور ٹیم کو شاباش، انھوں نے کہا کہ عوام الناس کی جان و مال کی حفاظت کے لیے کسی قربانی سے دریغ نہیں کریں گے۔