“قوم کے بیٹے آپ کو سلام” مریم نواز کا شہید میجر اسحاق کو خراج عقیدت

 
0
550

لاہور،نومبر 22 (ٹی این ایس): سابق وزیر اعظم نواز شریف کی صاحبزادی اور مسلم لیگ (ن) کی رہنما مریم نواز نے پاک فوج کے شہید میجر اسحاق کو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئیٹر پر مریم نواز نے  شہیدمیجر کی تصویر شیئر کی اور لکھا  “قوم کے بیٹے آپ کو سلام”۔

واضح رہے کہ بدھ کی صبح ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشتگردوں کے خلاف آپریشن کے دوران پاک فوج کے میجر اسحاق شہید ہوگئے تھے۔