رحمان ملک کا شہید میجر اسحاق کو خراجِ عقیدت

 
0
577

اسلام آباد، نومبر 22 (ٹی این ایس): سینیٹر رحمان ملک نے میجر اسحاق کی قیمتی جان کے ضیاع پر دلی تعزیت کا اظہار کیا ۔

بدھ کو جاری اپنے ایک   بیان سینیٹر رحمان ملک  نے سوگوار خاندان سے دلی تعزیت کی اور مادر وطن کے دفاع اور سلامتی کیلئے سکیورٹی فورسز کی قربانیوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ ہمارے غیور و بہادر شہداء کی قربانیاں کبھی رائیگاں نہیں جائینگی  ۔

رحمان ملک  نے شہید کے درجات کی بلندی اور سوگوار خاندان کیلئے صبر جمیل کی دعا کی۔