آپکی قربانی رائیگاں جائے گی نہ اس پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا، آی ایس پی آر کا شہید میجر اسحاق کو  خراج عقیدت

 
0
645

راولپنڈی نومبر 22(ٹی این ایس): پاک فوج نے اپنے بہادر سپوت میجر اسحاق  کو زبردست الفاظ میں خراج عقیدت پیش کیا ہے جو بدھ کے روز  ڈیرہ اسماعیل خان میں دہشت گردوں  خلاف آپریشن کے دوران شہید ہوگئے۔

ڈی جی آئی ایس پی آر میجر جنرل  آصف غفور نے اپنی ایک ٹویٹ میں کہا ہے کہ “ہم  اپنے وطن سے محبت کی قیمت ادا کر رہے ہیں  آپکی (میجر اسحاق)  قربانی نہ تو  رائیگاں جائے گی اور نہ اس پر کوئی سمجھوتہ کیا جائے گا”۔

 

ایک اور ٹویٹ میں انھوں نے کہا ہے کہ مادرِوطن کو( دشمن  و ناپاک عناصرسے) پاک اور اسکا دفاع کرنا ہمارا مقدس مشن ہے،اور ہم یہ انجام دیے کر ہی رہیں گے”

28 سالہ شہید میجر  جنکا تعلق خوشاب سے تھا  کا جسدِ خاکی آبائی علاقہ کی طرف روانہ کئے جانے سے قبل ڈیرہ اسماعیل کان میں ان کی نمازِ جنازہ پڑھی گئی جس میں آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کے علاوہ اعلیٰ فوجی و سول افسران اور لوگوں کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

شہید کے پسماندگان میں بیوہ اور ایک سال کابچہ شامل ہے۔

 

دوسری جانب وزیراعظم نے شہید میجر اسحاق کی مغفرت اور لواحقین کے لیے صبر و جمیل کی دعا کی اور ملک کے دفاع اور سلامتی کے لیے سیکیورٹی فورسز کی قربانیوں پر خراج عقیدت پیش کیا۔