بلاول بھٹو کی شادی ماہ نور سومرو سے طے ، ماہ نور کون ہیں ؟ بلاول بھٹو کی مبینہ دلہن نے بھی خاموشی توڑ دی

 
0
156

پاکستان پیپلز پارٹی کے چیئرمین اور وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری سے شادی کی

خبروں پر ماہ نور سومرو کا موقف آگیا. ہیلو میگزین نے ذرائع کے حوالے سے دعوی کیا ہے کہ بلاول بھٹو زرداری کی شادی ماہ نور سومرو کے ساتھ طے پائی ہے. وہ پیپلز پارٹی کی بانی کارکن رقیہ خانم سومرو کی پوتی ہیں. دونوں کی شادی کی تقریب کراچی میں منعقد ہوگی. بلاول کی شادی کی تاریخ سامنے نہیں آئی اور نہ ہی پیپلز پارٹی کی طرف سے باضابطہ طور پر اس حوالے سے کوئی بیان جاری کیا گیا ہے تاہم ماہ نور سومرو نے ان خبروں کی تردید کی ہے. اپنے ایک ٹویٹ میں ماہ نور سومرو نے کہا کہ برائے مہربانی میری شادی سے متعلق جعلی خبریں پھیلانے سے گریز کریں. بلاول بھٹو زرداری میرے پارٹی لیڈر ہیں اور پیپلز پارٹی تمام جیالوں کی فیملی ہے.