عمران خان نے قوم کو جشن آزادی مبارک باد دی اور کہا ہم نے بند مٹھی کے ساتھ نہیں چلنا بلکہ مٹھی کو کھول کر چلیں گے

 
0
369

اسلام آباد اگست14(ٹی این ایس) چیئرمین تحریک انصاف اور نامزد وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ وہ اپنا ہر وعدہ پورا کریں گے، قوم صبروتحمل کے ساتھ ان کا ساتھ دے ۔

عمران خان کی جانب سے قومی اسمبلی میں تقریب حلف برداری کے بعد تحریک انصاف اور اتحادی جماعتوں کے نومنتخب ارکان اسمبلی کے اعزاز میں عشائیہ دیا گیاجس میں روزنامہ پاکستان کے عامر خان نے بھی شرکت کی ۔نومنتخب ارکان اسمبلی سے اپنے خطاب میں چیئرمین تحریک انصاف نے قوم کو جشن آزادی مبارک باد دی اور کہا ہم نے بند مٹھی کے ساتھ نہیں چلنا بلکہ مٹھی کو کھول کر چلیں گے۔ وفاقی کابینہ اور وزیر اعلیٰ پنجاب کے حوالے سے باہمی مشاورت کا سلسلہ جاری ہے اور 18 اگست تک تمام معاملات درست ہوجائیں گے۔

عمران خان نے نومنتخب ارکان کو مخاطب کرکے کہا قوم سے وعدہ کیا تھا کہ اندھیری رات سے نکل کر روشن پاکستان میں داخل ہوں گے میں اپنا ہر وعدہ پورا کرنے کی کوشش کروںگا قوم میرا ساتھ دے اور تھوڑا صبر کرے۔