نامزدوزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کی مزارقائدپرحاضری،فاتحہ خوانی کی اورپھول چڑھائے

 
0
331

کراچی اگست14(ٹی این ایس) 71ویں یوم آزادی کے موقع پر نامزدوزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ نے مزارقائدپرحاضری دی ،فاتحہ خوانی کی اورپھول چڑھائے جبکہ مرادعلی شاہ کے ساتھ شہلارضا،نثارکھوڑو،سہیل انورسیال اوردیگررہنمابھی شریک تھے۔

اس موقع پر میڈیاسے گفتگو کرتے ہوئے نامزدوزیراعلیٰ سندھ مرادعلی شاہ کا کہنا تھا کہ پاکستان پیپلز پارٹی کراچی اورسندھ میں کام کیا تو امن آیایہ تیسری،چوتھی یوم آزادی ہے جوہم امن سے منارہے ہیں،اپوزیشن کراچی ہی نہیں پورے سندھ کیلئے کام کریں ہم کیوں مخالفت کریں گے۔