کراچی نومبر2(ٹی این ایس)عالمی ادارہ صحت کے مطابق یرقان یاہیپاٹائٹس کے خاتمے کی کوششوں میں نمایاں کامیابی حاصل ہوئی ہیں۔ ڈبلیو ایچ او کے مطابق گزشتہ دو برسوں کے دوران دنیا بھر میں تین ملین مریض ہیپاٹائٹس سی کی ادویات تک رسائی حاصل کر پائے ہیں۔اس دوران ہپاٹائٹس بی سے متاثرہ اٹھائیس لاکھ افراد کا علاج کیا گیا۔دنیا بھر میں تقریبا 325 ملین افراد ہیپاٹائٹس کی چھ میں سے کسی نہ کسی قسم میں مبتلا ہیں۔ ڈبلیو ایچ نے یہ اعداد وشمار عالمی ہیپاٹائٹس اجلاس کے موقع پر جاری کیے ہیں جو یکم سے تین نومبر تک برازیل کے شہر سان پاولو میں ہو رہا ہے۔