پمز ہسپتال، ڈاکٹرز کی عدم موجودگی اور گرمی کی وجہ سے دو بچے بیہوش

 
0
1258

اسلام آباد جولائی25(ٹی این ایس)پاکستان کے وفا قی دارلحکومت اسلام آباد میں واقع سب سے بڑے ہسپتال  پمز میں ڈاکٹرز کی عدم موجودگی اور مسلسل غیر  حاضری کی وجہ سے مریض خوار ہونے لگے۔

تفصیلات کے مطابق بروز منگل پمز ہسپتال کے او پی ڈی سیکشن میں دوران   ڈیوٹی ڈاکٹرز کی عدم موجودگی اور گرمی کے باعث دو بچے بیہوش ہو گئے،ڈیوٹی سے غیر حاضر  ڈاکٹر ز میں، ڈاکٹر ملازم حسین ،ڈاکٹر ذولفقار،ڈاکٹر سہیل،اور ڈاکٹر شیرازی شامل ہیں،ہسپتال میں جدید ترین مشینری کی کمی ،ڈاکٹرز کی عدم دلچسپی کی شکایات زبان زدعام ہے۔

ان شکایات کا ازالہ کرنے کی بجائے ہسپتال انتظامیہ کی مبینہ غفلت سے ہسپتال کی حالت دن بدن مزید ابتر ہوتی جا رہی ہے۔