بچوں کو روزانہ انڈہ کھلانے سے ان کی دماغی نشوونما ہوتی ہے، تحقیق

 
0
836

واشنگٹن جنوری 31(ٹی این ایس) ماہرین صحت نے کہا ہے کہ بچوں کو روزانہ ایک انڈا کھلایا جائے تو اس سے کولائن اور ڈی ایچ اے جیسے اہم غذائی اجزا کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے اور یوں ان کے دماغ کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے۔ واشنگٹن یونیورسٹی کیبراؤن سکول کی ماہر لورا لینوٹی کی تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ بچوں کو روزانہ ایک انڈا کھلایا جائے تو اس سے کولائن اور ڈی ایچ اے جیسے اہم غذائی اجزا کی ضرورت پوری ہوجاتی ہے اور یوں ان کے دماغ کی افزائش میں اضافہ ہوتا ہے۔قبل ازیں ایک تحقیق میں بتایا گیا تھا کہ اگر بچوں کو روزانہ ایک انڈا کھلایا جائے تو اس سے ان کے پستہ قد ہونے کا رحجان کم ہوجاتا ہے۔ لورا لینوٹی نے بتایا کہ ’انڈے میں فیٹی ایسڈز، پروٹین، کولائن، وٹامن اے اور بی 12، سیلینیئم اور دیگر اہم اجزا ہوتے ہیں جو بچے کے دماغ پر اچھے اثرات مرتب کرتے ہیں۔