لاہور‘اسلام آباد سمیت ملک کے مختلف حصوں میں زلزلے شدید جھٹکے

 
0
419

لاہور جنوری 31(ٹی این ایس)پنجاب کے صوبائی دارالحکومت لاہور اور گردونواح میں زلزلے شدید جھٹکے‘تفصیلات کے مطابق بدھ کے روز12بجکر10منٹ کے قریب لاہور اور گردونواح کے علاقے زلزلے کے شدید جھٹکوں سے لرزاٹھے-شہری کلمہ طیبہ کا ورد کرتے ہوئے گھروں اور عمارتوں سے نکل آئے ‘زلزلے کے جھٹکے تقریبا دومنٹ تک محسوس کیئے جاتے رہے-ابتدائی اطلاعات کے مطابق زلزلے کے جھٹکے اسلام آباد،لاہور‘ کامونکی،شیخوپورہ،قصور ، کوٹلی،راولہ کوٹ،مظفر آباد،میر پور آزاد کشمیر سمیت ملک کے مختلف شہروں میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں۔ریکٹر اسکیل پر زلزلے کی شدت 6 اعشاریہ 2 ریکارڈ کی گئی ہے۔زلزلہ پیما مرکز کے مطابق زلزلے کا مرکز کوہ ہندوکش کا پہاڑی سلسلہ تھا جس کی زیر زمین گہرائی 169 کلومیٹر تھی۔ جھٹکے کئی منٹ تک محسوس کیے گئے تاہم ان کی شدت اتنی زیادہ تھی کہ جھٹکے محسوس ہوتے ہی شدید خوف و ہراس پھیل گیا۔ لوگ کلمہ طیبہ کے ورد کرتے ہوئے گھروں اور دفاتر سے باہر نکل آئے۔ زلزلہ سے حب میں مکان کی چھت گرگئی جس کے نتیجے میں بچی جاں بحق اور 4 افراد زخمی ہوگئے۔بھارت کے شمالی علاقوں سمیت کابل اورنئی دلی میں بھی زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے ہیں۔