لاہور ،جنوری31(ٹی این ایس):گوجرانوالہ کے وکیل اس قدر آپے سے باہر ہو گئے ہیں کہ ایمبولینس کو راستہ نے دینے پر بھی فخر محسوس کرتے ہیں ۔تفصیلات کے مطابق ریسکیو اہلکاروں نے راستے لینے کے لئے وکیل کو گاڑی سائیڈ پر کرنے کو کہا تو وکیل قدر آپے سے باہر ہو گیا کہ اس نے گاڑی سے اتر کا ریسکیو اہلکاروں کو مارنے لگا جب شہریوں نے دیکھا کہ وکیل بلاوجہ سے ایمبولیس کا راستہ نہ دے کر ریسکیو اہلکاروں سے بد تمیزی کر رہا ہے توشہریوں نے وکیل کو پکڑ کر اس کی خوب درگت بنائی ،گوجرانوالہ پولیس جب موقع پر پہنچی تو شہریوں نے وکلاء کی درگت بنا کر اسے پولیس کے حوالے کر دیا ۔