لاہور ،اکتو بر25(ٹی این ایس): لاہورکے مختلف علاقوں میں پولیس نے رینجرز اور سی ٹی ڈی کے ہمراہ مشترکہ سرچ آپریشن کے دوران 77 افراد کو حراست میں لے لیا۔سرچ آپریشن داتا دربار، فیصل ٹائون، کوٹ لکھپت، گارڈن ٹائون، گلشن اقبال، ریس کورس، سول لائنز اور نواں کوٹ کے علاقوں میں کیا گیا۔ دوران آپریشن شہریوں کی بائیو میٹرک تصدیق اور شناختی کوائف کی جانچ پڑتال کی گئی۔ اس موقع پر ہاسٹلوں، گیسٹ ہائوسز، ہوٹلوں اور فلیٹس کی خصوصی چیکنگ کی گئی۔ شناختی کوائف کی عدم دستیابی پر 77 افراد کو حراست میں لے کر پوچھ گچھ کی جا رہی ہے۔ پولیس حکام کا کہنا ہے کہ سری لنکن کرکٹ ٹیم کی آمد کے پیش نظر مال روڈ سے ملحقہ آبادیوں کی کڑی نگرانی کا سلسلہ بھی جاری ہے۔