لاہور ائیرپورٹ پر فضائی مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں

 
0
468

لاہور ،اکتو بر 25(ٹی این ایس): لاہور ائیرپورٹ پر فضائی مسافروں کی مشکلات کم نہ ہو سکیں ،طیاروں کی کمی اور متعدد فنی خرابیوں کے باعث 27 پروازیں متاثر ہوئیں جن میں سے 17منسوخ جبکہ 10تاخیر کا شکار رہیں۔لاہور ائیر پورٹ فلائٹ انکوائری کے مطابق پی آئی اے کی نیویارک سے آنے والی پرواز پی کے 722، پی آئی اے کی دوحہ سے آنے والی پرواز پی کے 290، پی آئی اے کی ابوظہبی جانے والی پرواز پی کے 263،پی آئی اے کی ابوظہبی سے آنے والی پرواز پی کے 264، پی آئی اے کی کراچی سے آنے والی پرواز پی کے 316، پی آئی اے کی کراچی جانے والی پرواز پی کے 317،پی آئی اے کی کوئٹہ جانے والی پرواز پی کے 322، پی آئی اے کی کوئٹہ سے آنے والی پرواز پی کے 323، پی آئی اے کی رحیم یار خان جانے والی پرواز پی کے 651، پی آئی اے کی رحیم یار خان سے آنے والی پرواز پی کے 652 ،ائیربلیو کی جدہ سے آنے والی پرواز 471، ائیربلیو کی دبئی جانے والی پرواز 410، ائیربلیو کی دبئی سے آنے والی پرواز 411، ائیربلیو کی کراچی سے آنے والی پرواز 404اور ائیربلیو کی کراچی جانے والی پرواز 405،سیرئین ائیر کی کراچی سے آنے والی پرواز 520 اور سیرئین ائیر کی کراچی جانے والی پرواز 521 منسوخ کردی گئی۔

جبکہ متعدد پروازیں تاخیر کا بھی شکار ہوئیں جس کے باعث مسافروں کو شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑا۔