اسلام آباد (ٹی این ایس) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی — غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسی پر چھاپہ، سی ای او اور مینیجر گرفتار

 
0
3

اسلام آباد (ٹی این ایس) فیڈرل انویسٹی گیشن ایجنسی، اسلام آباد زون

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی کی کارروائی — غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسی پر چھاپہ، سی ای او اور مینیجر گرفتار**

ایف آئی اے اینٹی ہیومن ٹریفکنگ سرکل راولپنڈی نے بیورو آف اوورسیز ایمپلائمنٹ راولپنڈی کی فراہم کردہ اطلاع پر کارروائی کرتے ہوئے آفس نمبر 305 اور 306، راول مال اینڈ ریذیڈنشیا، چاندنی چوک، راولپنڈی میں غیر قانونی طور پر چلائی جانے والی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسی “Phoenix HR Consultant” پر چھاپہ مارا۔

بیورو آف ایمیگریشن اینڈ اوورسیز ایمپلائمنٹ سے تصدیق کی گئی کہ مذکورہ ایجنسی بغیر کسی قانونی لائسنس یا اجازت کے غیر قانونی بھرتی کی سرگرمیاں انجام دے رہی تھی اور امیدواروں کے انٹرویوز کا اہتمام کر رہی تھی۔

چھاپے کے دوران انسپکٹر عاشر ہارون (ایس ایچ او) کی نگرانی میں ریڈنگ ٹیم نے کارروائی کی، جس میں ایجنسی کے سی ای او یاسر عرفات اور مینیجر حاجی وقار کو موقع پر ہی گرفتار کر لیا گیا۔ چھاپے کے وقت کم از کم 15 امیگرینٹس کے انٹرویوز جاری تھے۔

مزید براں، تلاشی کے دوران ملزمان کے غیر قانونی قبضے سے متعدد پاسپورٹ، امیدواروں کے انٹرویو ریکارڈز اور پروموشنل بینرز برآمد کیے گئے۔

ملزمان سے تفتیش جاری ہے اور ایمیگریشن آرڈیننس 1979 اور تعزیراتِ پاکستان کی متعلقہ دفعات کے تحت مقدمہ درج کیا جا رہا ہے۔

ایف آئی اے اسلام آباد زون غیر قانونی اوورسیز ایمپلائمنٹ ایجنسیوں اور انسانی اسمگلنگ میں ملوث عناصر کے خلاف قانونی کارروائیاں جاری رکھنے کے لیے پُرعزم ہے۔

#FIAIslamabadZone #FIA #AHTCRawalpindi #IllegalRecruitment