ایمر یٹس ائیر لائن نے اپنے صارفین کے لئے دنیا کا برا فلائنگ ریسٹو رنٹ بنا لیا

 
0
722

لاہور ،اکتو بر25(ٹی این ایس):ایمر یٹس ائیر لائن نے اپنے صارفین کو بڑ ی خو شخبری دے دی ہے بزنس اور اکانومی کلاس کو ایک سی توجہ کے تحت 10کروڑ سے زاہد کھانے فراہم کر رہی ہے ۔ایمر یٹس ائیر لائن اس وقت دنیا کے سب سے برے فلائنگ رسٹورنٹ کے طور پر خدمات سر انجام دے رہی ہے۔ 6براعظموں کے 144شہروں کے لئے سفر کرنے والے سالانہ ساڑھے5کروڑسے زاہد مہمانوں کے کھانے کا خیال رکھنے کے باعث ایمر یٹس ائیر لائن سے زیادہ کو ئی پکوان شہریوں کے رجحانات کو نہیں سمجھ سکتا ۔

ایمر یٹس ائیر لائن اس وقت 1ارب ڈالر کی سرمایہ کاری کے ساتھ دبئی میں موجود 1200باورچیوں پر مشتمل کچن 24گھنٹے چلا رہی ہے جہاں پر 12ہزار450اقسام کے کھانے تیار کئے جاتے ہیں ۔اور اس وقت ایمر یٹس ائیر لائن ہی صارفین کو اپنی من پسند کے ذائقے چکھا رہا ہے۔اس ضمن میں دنیا بھر میں 25شراکت داروں کے ساتھ کام کر رہی ہے ۔