وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے اقلیتی طلبا و طالبات کی ملاقات، وزیراعلیٰ نے اقلیتی طلبا و طالبات میں سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے

 
0
16324

لاہور مئی 25 (ٹی این ایس): وزیراعلیٰ نے 18 اقلیتی طلبا و طالبات میں مجموعی طور پر8 لاکھ 25 ہزار روپے مالیت کے سکالرشپ کے چیک تقسیم کئے۔ پنجاب حکومت 879اقلیتی طلبا و طالبات میں مجموعی طور پر اڑھائی کروڑ روپے کے سکالرشپ تقسیم کرے گی۔ نیا پاکستان نئی امیدوں اور امنگوں کا ترجمان ہے۔ پاکستان کے باصلاحیت طلبا و طالبات نے تبدیلی کے سفر میں کلیدی کردار ادا کرنا ہے۔ تحریک انصاف کی حکومت باصلاحیت طلبا و طالبات کی ہر سطح پر حوصلہ افزائی جاری رکھے گی۔ پاکستان میں اقلیتوں کو مساوی حقوق اور ترقی کے برابر کے مواقع حاصل ہیں۔ اقلیتی طلبا و طالبات کو تعلیمی میدان میں آگے بڑھنے کیلئے ہر طرح کے مواقع فراہم کئے جا رہے ہیں۔

باصلاحیت اور ہونہار طلبا و طالبات پاکستان کا روشن مستقبل ہیں۔ طلبا و طالبات اپنی صلاحیتیں ملک و قوم کی بہتری کیلئے بروئے کار لائیں۔ قوم کو اپنے مستقبل سے بہت امیدیں ہیں۔ انشاء اللہ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں پاکستان وہ سفر مکمل کرے گا جس کا خواب قائدؒ اور اقبالؒ نے دیکھا۔ اقلیتی طلبا و طالبات کو سکالرشپ کی فراہمی پنجاب حکومت کا احسن اقدام ہے۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم اقلیتی طلبا و طالبات نے تعلیمی میدان میں شاندار کامیابیاں سمیٹی ہیں۔ تحریک انصاف کی حکومت اقلیتی طلبا و طالبات کو ہر طرح کی سہولتیں دے گی۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار نے لاہور کے رہائشی طلباء تبریز قمر، امبروزانتھونے گل،نصیر کاوش، اشعر اکرم، اسد عابد، ابھیشا شاہزیب جان، سائمن نبیل اور طالبات شیریل آصف، ماہا مقصود، مشعل ریاض، انیلہ جارج، زیرش سرفراز،فضیلہ سردار،استر نذیر، صائمہ نذیر کو سکالرشپ کے چیک دیئے۔

وزیراعلیٰ نے شیخوپورہ کے رہائشی طالب علم سمران اقبال، ارسلان لیاقت اور ننکانہ صاحب کے رہائشی طالب علم گورجیت سنگھ میں بھی سکالرشپ کے چیک تقسیم کیے۔ صوبائی وزیر انسانی حقوق و اقلیتی امور اعجاز عالم، سیکرٹری اقلیتی امور و انسانی حقوق اور متعلقہ حکام بھی اس موقع پر موجود تھے۔