وزیر اعلی پنجاب سردار عثمان بزدار سے وزیر اعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان سے ملاقات کی

 
0
447

لاہور مئی 25 (ٹی این ایس): ملاقات میں باہمی دلچسپی کے امور، سیاسی معاملات اور میڈیا کو واجبات کی ادائیگی پر ہونے والی پیش رفت پر تبادلہ خیال۔ اپوزیشن جماعتوں کا گٹھ جوڑ صرف ذاتی مفادات کے تحفظ کیلئے ہے۔ غیر فطری اتحاد کی داغ بیل اپوزیشن رہنماؤں نے اپنے کرپشن کے”داغ“چھپانے کے لئے ڈالی ہے۔ 22 کروڑ عوام جانتے ہیں کہ آج ملک میں شفاف ترین حکومت ہے۔ سردار عثمان بزدار نے کہا کہ ماضی میں قومی وسائل بے دردی سے لوٹنے والوں کے چہرے قوم کے سامنے آشکارہو چکے ہیں۔ لوٹ مار کا دور قصہ پارینہ بن چکا ہے۔ اب قومی وسائل ایمانداری کے ساتھ عوام پر خرچ ہو رہے ہیں۔ اپوزیشن اتحاد جس عجلت میں بنا، اتنی ہی تیزی سے یہ اپنے منطقی انجام کو پہنچے گا-

حکومت پنجاب عوام کی فلاح و بہبود کے لئے موثراقدامات کر رہی ہے۔ رمضان بازاروں میں عام آدمی کو سہولت دینے کیلئے متعدد اقدامات کئے ہیں۔ اب صارف رمضان بازار سے 2 کلو تک چینی خرید سکے گا۔ صوبہ بھر کے 309 رمضان بازاروں میں آٹے، چینی، گھی، سبزیوں اور پھلوں پر سبسڈی دی گئی ہے۔ رمضان بازاروں میں نرخ، معیار اور اوزان کی نگرانی کے لئے ایک ہزار سے زائد پرائس کنٹرول مجسٹریٹ سرگرم عمل ہیں۔ رمضان بازاروں میں دی جانے والی سبسڈی کو عوام تک پہنچانے کے لئے خود دورے کر کے جائزہ لے رہا ہوں۔ ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان کا رمضان بازاروں میں عام آدمی کو ریلیف دینے کے بہترین انتظامات پر پنجاب حکومت کو خراج تحسین۔ وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی قیادت میں صوبائی حکومت نے رمضان پیکیج کے تحت حقیقی معنوں میں عوام کو ریلیف دیا ہے۔

وزیر اعلی عثمان بزدار کی قیادت میں عوام کی فلاح و بہبود کے لئے حکومتی اقدامات کے مثبت نتائج سامنے آرہے ہیں۔ فردوس عاشق اعوان نے گندم خریداری کا ٹارگٹ حاصل کرنے اور کاشتکاروں کو ان کی محنت کا پورا معاوضہ دینے پر وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار اور ان کی ٹیم کی کارکردگی کو سراہا۔ سیاسی یتیموں کا کوئی مستقبل نہیں۔ وزیراعظم عمران خان کی قیادت میں نیا پاکستان آگے بڑھا رہا ہے۔ سابق حکمرانو ں کی لوٹ مار نے معیشت کا بیڑا غرق کیا۔ تحریک انصاف کی حکومت نے معیشت کو گرداب سے نکالنے کیلئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔