نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کااعلیٰ سطحی اجلاس ،

 
0
341

لاہور ،جنوری18(ٹی این ایس): سابق وزیراعظم اور مسلم لیگ (ن) کے صدر میاں نواز شریف کی زیر صدارت مسلم لیگ (ن) کا اعلیٰ سطحی مشاورتی اجلاس جاتی امرا میں ہوا‘ اجلاس میں ملکی و سیاسی صورتحال اور سینٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا‘ اجلاس میں وزیراعظم شاہد خاقان عباسی‘ وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف اور مسلم لیگ (ن) کے دیگر رہنمائوں نے شرکت کی۔ جمعرات کو وزیراعظم شاہد خاقان عباسی لاہور پہنچے۔

ایئرپورٹ پر وزیر اعلیٰ شہباز شریف نے وزیراعظم کے استقبال کیا۔ وزیر مملکت اطلاعات مریم اورنگزیب‘ مشیر خزانہ مفتاح اسماعیل بھی وزیراعظم کے ہمراہ تھے۔ وزیراعظم نے جاتی امرا میں نواز شریف کی زیر صدارت مشاورتی اجلاس میں شرکت کی۔ بلوچستان کے لیگی رہنما بھی اجلاس میں شریک ہوئے اجلاس میں ملکی و سیاسی صورتحال اور سینٹ الیکشن پر تبادلہ خیال کیا گیا۔