کراچی پولیس مقابلے میں مارے جانیوالے نقیب محسود سے متعلق تفصیلات جاری کر دی گئیں

 
0
13224

کراچی ،جنوری18(ٹی این ایس): نقیب محسود سے متعلق تفصیلات جاری کر دی گئی ہیں ۔ایس ایس پی راؤ انوار کے مطابق نقیب محسود کالعدم تحریک طالبا ن ساؤتھ وزیرستان کا سابق کمانْڈر تھا۔جب کہ وہ بلوچستان میں ٹی ٹی پی نیٹ ورک چلا رہا تھا۔نقیب اللہ کا اصلی نام نسیم اللہ تھا۔نقیب کا نسیم اللہ کے نام سے جعلی شناختی کارڈ بنانے کا انکشاف ہوا ہے۔ایس ایس پی راؤ انوار کا کہنا ہے کہ سوشل میڈیا پر نقیب محسود سے متعلق خبریں بے بنیاد ہیں۔

اس متعلق نقیب محسود کے کزن کا بھی بیان سامنے آیا ہے۔نقیب محسود کے کزن مقبول محسود کا کہنا ہے کہ نقیب پانچ سال سے کراچی میں محنت مزدوری کر رہا ہے جب کہ دو ماہ پہلے ہی کپڑے کی دکان خریدی ہے۔یاد رہے نقیب قتل کیس سے متعلق قرارداد سندھ اسمبلی میں جمع کروا دی گئی ہے۔جب کہ بلاول بھٹو نے بھی اس واقعہ کا نوٹس لیا ہے۔