کراچی پرامن ہو گیا، 6سال بعد سی ویو نئے سال کی آمد پر کھلا ہے، وزیرداخلہ سندھ

 
0
363

کراچی ،جنوری01(ٹی این ایس): سندھ کے وزیر داخلہ سہیل انورخان سیال نے کہا ہے کہ حالت جنگ میں تھے اور ہیں، لیکن اب صورتحال بہتر ہوری ہے،2018ملک کے بہتر سال ہو گا،اب کراچی کی روشنیاں بحال ہو گئیں ہیں چھ سال بعد سی ویو کو نئے سال کی آمد پر شہریوں کے لیئے کھولا گیا ہے۔وزیر داخلہ سندھ سہیل انور سیال نے نئے سال کی آمد پر سی ویوکادورہ کیااور سیکیورٹی کی صورتحال کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر میڈیا سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہاکہ سندھ حکومت اور پاک فوج امن و امان کی صورتحال کو بہتر بنانے میں مسلسل مصروف ہیں۔اب تک حالت جنگ میں تھے لیکن اب صورتحال بہتر ہے کراچی سمیت سندھ بھر میں امن و امان کی صورتحال بہتر ہے۔انہوں نے کہاکہ کراچی کی روشنیاں بحال ہو گئی ہیں اور چھ سال بعد سی ویو کو نئے سال کی آمد پر شہریوں کے لیئے کھولا گیا ہے۔ امید ہے کہ 2018 ملک کی لیئے بہتر سال ثابت ہو گا۔انہوں نے کہاکہ انہوں نے سی ویو کے راستے کھول کر کیاگیا وعدہ پورا کردیا تاہم آئی جی سندھ کی تبدیلی کے سوال پر وزیر داخلہ نے واضح جواب دینے سے گریز کرتے ہوئے صحافیوں کو نئے سال کی مبارکباد دی ۔اس موقع پرنوجوانوں نے وزیر داخلہ سندھ کے ساتھ سیلفیز بھی بنوائیں۔