دور دراز علاقوں میں علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ٹیلی میڈیسن کا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے، سائرہ افضل تارڑ

 
0
342

اسلام آباد ،جنوری01(ٹی این ایس): وفاقی وزیر صحت سائرہ افضل تارڑ نے کہا ہے کہ حکومت نے عوام کو صحت عامہ کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کے لئے ٹھوس اقدامات کئے ہیں۔اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ عوام کو صحت کی بہتر سہولتوں کی فراہمی کیلئے سرکاری اور نجی شعبے کا اشتراک عمل ناگزیر ہے۔انہوں نے کہا کہ مریضوں کو ہیپاٹائٹس کی ادویات فراہم کی جارہی ہیں اور سکائپ اور دیگر جدید ریڈیو ٹیکنالوجی کے ذریعے دیہات اور دور دراز علاقوں کے لوگوں کو علاج معالجے کی سہولتوں کی فراہمی یقینی بنانے کے لئے ملک کے مختلف اضلاع میں ٹیلی میڈیسن کا نیا منصوبہ شروع کیا جا رہا ہے۔