قانون پر عمل پیر ہونگے ٗ الیکشن کمیشن کا حلقہ بندیوں پر سینیٹ کمیٹی کی ہدایات پر عمل کرنے سے انکار

 
0
547

اسلام آباد مارچ 15(ٹی این ایس)الیکشن کمیشن آف پاکستان نے قومی اسمبلی کی خصوصی کمیٹی برائے حلقہ بندیوں کی ہدایات پر عمل کرنے سے انکار کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ قانون پر عمل پیرا ہوں گے۔میڈیا رپورٹ کے مطابق وفاقی وزیر سیفران لیفٹیننٹ جنرل (ر) عبدالقادر بلوچ نے کہا کہ ان کا حلقہ 65 ہزار اسکوائر کلومیٹر پر تھا لیکن نئی حلقہ بندیوں کے بعد ان کا حلقہ 95 ہزار کلومیٹر تک پھیل گیا ہے۔خصوصی کمیٹی کے پہلے اجلاس کے دوران کہا کہ ہم اس اجلاس میں اپنا وقت برباد کر رہے ہیں ٗآئندہ اس اجلاس میںں نہیں آؤنگا کیونکہ ای سی پی نے صاف کہہ دیا ہے کہ ہمیں تجاویز دینے کے بجائے کمیشن میں پٹیشن فائل کرنی چاہیے۔انہوں نے کہا کہ مجھے ڈر ہے کہ جس طرح سے ای سی پی نے ہماری تجاویز کے ساتھ رویہ اپنایا ہے ٗہماری پٹیشن پر بھی ایسا ہی رویہ اختیا کیا جائے گا۔قبل ازیں ای سی پی کے سیکرٹری بابر یعقوب فتح محمد نے کمیٹی کو بتایا کہ کمیشن کو قانون پر عمل کرنا ہوگا۔انہوں نے کہا کہ کمیٹی کی تجاویز کو ای سی پی تک پہنچا دیا جائے گا لیکن بہتر ہے کہ اراکین حلقہ بندیوں پر پٹیشن دائر کریں۔انہوں نے کہا کہ آپ نے ای سی پی کو عمل کرنے کیلئے قانون بنا دیا ہے اور ہم ایک خودمختار ادارہ ہیں اور ہم کتابوں پر عمل کریں گے۔