وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان سے کرغزستان کی آرمڈ فورسز کے چیف آف دی جنرل سٹاف میجر جنرل رائی مبیدی دوئی شن بائی یف کی ملاقات

 
0
3535

اسلام آباد مارچ 15(ٹی این ایس)وفاقی وزیر دفاع انجینئر خرم دستگیر خان سے کرغزستان کی آرمڈ فورسز کے چیف آف دی جنرل سٹاف میجر جنرل رائی مبیدی دوئی شن بائی یف نے ملاقات کی جو کہ وزارت دفاع کے دفتر راولپنڈی میں ہوئی۔ وفاقی وزیر دفاع نے معزز مہمان کا خیر مقدم کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان کرغرستان کے ساتھ اپنے تعلقات کو بڑی قدر کی نگا سے دیکھتا ہے اور اس کے ساتھ اپنی دوستی کو مزید مضبوط بنانے کا خواہاں ہے۔ دونوں اطراف نے اس بات پر اتفاق کیا کہ دونوں ممالک میں دفاع اور دیگر شعبوں میں باہمی تعلقات میں اضافہ کے خاطر خواہ امکانات پائے جاتے ہیں۔وفاقی وزیر دفاع نے باہمی تربیت کے بارے میں مفاہمت کی دو طرفہ یادداشت کی حالیہ توثیق پر اطمینان کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان غزستان کے ساتھ دو طرفہ تعلقات اور تعاون بڑھانا چاہتا ہے اور اس کے ساتھ ساتھ علاقائی اور بین الاقوامی تنظیموں کے دائرہ کار کے اندر رہتے ہوئے دو طرفہ تعاون کا بھی خواہاں ہے۔ انہوں نے واضح کیا کہ علاقائی استحکام، سلامتی اور امن ہمارے مشترکہ اہداف ہیں۔وزیر دفاع نے دونوں اطراف میں معاہدوں کے ذریعے دفاعی تعاون اور کئی دیگر شعبوں میں تعاون بڑھانے کی ضرورت پر زور دیا۔ کرغزستان کے معزز مہمان نے پاکستان کے ساتھ مضبوط دفاعی شراکت داری کی اہمیت پر روشنی ڈالی۔ انہوں نے ٹیکنیکل اور فوجی تعاون بارے مفاہمت کی یادداشت کے آئیڈیا کی بھی حمایت کی۔ انہوں نے وفاقی وزیر دفاع کو مناسب وقت پر کرغزستان کے دورہ کی دعوت دی۔وفاقی وزیر نے میجر جنرل دوئی شن بائی یف کو پاکستانی دفاعی صنعتوں کی صلاحیتوں کی استعداد کے بارے بتایا او رکہا کہ پاکستان کرغزستان کی دفاعی ضروریات پوری کر سکتا ہے۔ وفاقی وزیر نے کرغزوفد کو آئیڈیاز 2018میں شرکت کے لئے کرغزوفد پاکستان بھیجنے کی دعوت بھی دی۔