امریکامیں اسکولوں میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کا بل منظور

 
0
297

واشنگٹن مارچ 15(ٹی این ایس)امریکا میں درس گاہوں میں فائرنگ کے واقعات کی روک تھام کا بل منظور کر لیاگیاجبکہ اسلحہ قوانین سخت کرنے سے متعلق طلبا اور متاثرہ خاندانوں کے مطالبات نظر انداز کردئیے گئے۔ادھر فلوریڈا اسکول میں فائرنگ کے بعد سے طلبا کی احتجاجی تحریک زور و شور سے جاری ہے، امریکا بھر میں طلبا نے کلاسز چھوڑ کر سڑکوں پر مظاہرے کیے۔غیرملکی خبررساں ادارے کے مطابق ایوان نمایندگان نے بھاری اکثریت سے اسکولوں میں تحفظ میں مدد کا بل منظور کرلیا جس کے تحت خطرات کم کرنے کیلیے سالانہ پانچ کروڑ ڈالر خرچ کیے جائیں گے جبکہ کانگریس اسلحہ کی آزادی کے خلاف قانون سازی سے گریز کرتی رہی ، اسلحہ قوانین سخت کرنے سے متعلق طلبا اور متاثرہ خاندانوں کے مطالبات نظر انداز کردئیے گئے،ادھر فلوریڈا اسکول میں فائرنگ کے بعد سے طلبا کی احتجاجی تحریک زور و شور سے جاری ہے، امریکا بھر میں طلبا نے کلاسز چھوڑ کر سڑکوں پر مظاہرے کیے۔