یمن کے لیے عالمی مندوب حوثیوں سے ملے بغیر صنعاء سے واپس

 
0
311

صنعاء مارچ 15(ٹی این ایس)یمن کے لیے اقوام متحدہ کی خاتون ایلچی لیز گرانڈے یمنی دارالحکومت صنعاء کے دو روزہ دورے کے بعد واپس چلی گئیں۔ دو روز کے دوران انہوں نے ایران نواز حوثی باغیوں سے کوئی ملاقات نہیں کی۔عرب ٹی وی کے مطابق گرانڈے کی اچانک واپسی کی کوئی وجہ معلوم نہیں ہوسکی اور نہ ہی انہوں نے اس کی کوئی وضاحت کی ہے۔ انہوں نے باغیوں کی قائم کردہ غیرآئینی حکومت کے وزیر خارجہ ھشام شرف سے مختصر ملاقات کی ۔ مگر ھشام شرف کا تعلق حوثی گروپ سے نہیں بلکہ وہ سابق مقتول صدر علی عبد اللہ صالح کی جماعت پیپلز کانگریس کے رہ نما ہیں۔اقوام متحدہ کی خاتون ایلچی کی صنعاء سے واپسی کی تصدیق کی اور کہا کہ وہ حوثیوں کو ملے بغیر واپس لوٹ گئیں۔لیزے گرانڈے عراق میں اقوام متحدہ کی سابق انسانی حقوق کی ہائی کمشنر رہ چکی ہیں۔ انہیں حال ہی میں جیمی میک گولڈرلیک کی جگہ پر یمن کا خصوصی مندوب مقرر کیا گیا تھا۔ میک گولڈرلیک پر یمن کے حوثی باغیوں کی طرف داری کا الزام عاید کیا گیا تھا۔