مرجاوں گا، پی ایس پی میں نہیں جاوں گا، فاروق ستار

 
0
335

کراچی اپریل 15(ٹی این ایس)ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کہا ہے کہ میں ممنون حسین نہیں بننا چاہتا، مرجاوں گا لیکن پی ایس پی یا کسی اور سیاسی جماعت میں نہیں جاوں گا جیوں گا توایم کیوایم کیلئے اور مروں گا تو ایم کیوایم کیلئے۔ایم کیوایم پاکستان کے سربراہ فاروق ستار نے کراچی میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ وفاداریاں تبدیل کرنے کا عمل بہت شدت کے ساتھ شروع کیاگیا ہے۔ دن رات پی ایس پی کے لوگ فون پر دھمکیاں بھی دیں، کسی کے ذریعے بلاوا بھیجیں، کسی سے ملاقات بھی کرائی جائے 2018کے الیکشن سے کچھ ماہ پہلے ایسا ہو رہاہے۔فاروق ستار نے کہا ہمارے اراکین کو جان سے مارنے کی دھمکیاں دی جارہی ہیں، غیرمتنازع سیاسی جدوجہدکے باوجودہم اذیت میں مبتلاہیں، تاثردیاجارہاہے کہ پارٹی کے تنازع کی وجہ سے لوگ پارٹی چھوڑکرجارہے ہیں، کیامیں بھی ایم پی اے کے گھروں پرجاکر نظریے، مہاجرشہدا کا واسطہ دوں۔ 38،38سال سیاسی جدوجہد کرنیوالوں کی وفاداریاں تبدیل کرائی جارہی ہیں،اب اس طرح کام نہیں چلے گا، نشاط ضیابھائی کانام چل گیا تھا کہ وہ دوپہر ڈھائی بجے پی ایس پی جوائن کررہے ہیں، مگر وہ ابھی میرے ساتھ کھڑے ہیں، ہم پی ٹی آئی، پی ایس پی اورپیپلزپارٹی سب کیلئے راستہ چھوڑنے کوتیارہیں۔