اسلام آباداپریل 15(ٹی این ایس)تحریک انصاف نے نگران وزیراعظم کیلئے سابق چیف جسٹس تصدیق جیلانی اور سابق گورنر اسٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین کے نام تجویز کئے ہیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق گزشتہ روز بنی گالہ میں چیئرمین تحریک انصاف عمران خان کی زیر صدارت ہونے والے اجلاس میں نگران وزیرا عظم کے ناموں کیلئے تحریک انصاف نے دو ناموں کی منظوری دی ہے۔ ان میں سابق چیف جسٹس تصدیق جیلانی اور سابق گورنرا سٹیٹ بینک ڈاکٹر عشرت حسین شامل ہیں۔ان ناموں کو اپوزیشن لیڈر خورشید شاہ تک پہنچانے کی ذمہ داری شاہ محمود قریشی کو سونپی گئی ہے۔ شاہ محمود قریشی جلد خورشید شاہ سے ملاقات کرکے نام ان کے حوالے کریں گے۔