فیصل آباد؛ گھرکی چھت گرنے سے 5 افراد ملبے تلے دب گئے 

 
0
267

فیصل آباداپریل 15(ٹی این ایس)فیصل آباد میں گھرکی چھت گرنے سے5 افراد ملبے تلے دب گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں۔میڈیا رپورٹس کے مطابق واقعہ فیصل آباد کے علاقے منصور آباد میں پیش آیا جس کے نتیجے میں 5 افراد ملبے تلے دب گئے، واقعہ کی اطلاع ملتے ہی ریسکیو ٹیمیں جائے وقوعہ پر پہنچ گئیں اور زخمیوں کو ملبے سے نکال کر لائیڈہسپتال منتقل کردیا گیا۔ریسکیو حکام کے مطابق مکان کی چھت خستہ حالی کے باعث گری، زخمیوں میں میاں بیوی اور 3 بچے شامل ہیں۔