کراچی ٹمبر مارکیٹ سے72لاکھ روپے مالیت کا چوری ہونے والا سامان برآ مد ، ایس ایچ او اعظم خان کو 50 ہزار روپے نقد انعام دینے کا اعلان 

 
0
1652

کراچی ،جنوری 24 (ٹی این ایس):کراچی ٹمبر مارکیٹ سے72لاکھ روپے کی مالیت کا چوری ہونے والا سامان برآ مد کر لیا گیا۔ تفصیلات کے مطابق گزشتہ دنوں کراچی ٹمبر مارکیٹ کے ایک تاجر کا زبیر گھی والا کے گودام سے 72لاکھ روپے کے لوھے کے رول چوری ہوہئے تھے۔جس کی FIR بھی نیپئر تھانہ میں درج کرائی گئی تھی۔ بعد ازاںیہ چوری ہونے والا سامان پنجاب کے لیے روانہ کیا جا ر ہا تھا ، اطلاع پر پولیس نے موبائل کی مد د سے ،ملزمان کو ٹریس کیا اور ر ینجرز ٹارسک فور س اور ڈی آئی جی جاوید اوڈو کی زاتی کاوشوں سے مال برآمد کر لیا گیا ہے اور ملزم ذیشان کو مال سمیت گرفتار کر کے مقد مہ درج کر لیا گیا ہے۔ اس حوالے سے آ ل سٹی تاجر اتحاد کی جانب سے اتحاد کے دفتر میں پر یس کانفر نس کا اہتمام کیا گیا ۔ اس موقع پرآ ل سٹی تاجر اتحاد کے چیئر مین حکیم شاہ، اتحاد کے صدر حماد پونا والا،وائس چیئر مین منصور کادوانی ، نائب صدر عبدالقادر نورانی ، جوائنٹ سیکر ٹری طاہر سر بازی،سر پر ست اعلیٰ سلمان سومرو، شعیب خان جی ،شعمون باقر، کاشف اسلام اور جاوید قر یشی کی جانب سے ایس ایس پی سٹی شیراز نظیر، ایس پی سٹی شہلا قریشی ، ڈی ایس پی شوکت ر ضا، ایس ایچ اہ اعظم خان اور ان کی ٹیم او ر ینجرز ٹاسک فورس کے ڈائیرکٹر ادریس گیگی کو بھی خر اج تحسین پیش کیا گیا ۔ ر ہنماؤں نے کہا کہ ہم فورسیز کے مشکور ہیں کہ وہ تاجروں کی ایک آ واز پر آ جاتے ہیں ، اور ہر مشکل گھڑی میں ہماری مدد کر تے ہیں ۔اس موقع پر تاجر برادری کی جانب سے sho اعظم خان کو 50 ہزار روپے نقد انعام دینے کا بھی اعلان کیا گیا۔