ڈاکٹر معراج الہدیٰ کی صاحبزادی کی رخصتی کی تقریب ،سیاسی وسماجی شخصیات کی شرکت

 
0
579

کراچی ،جنوری 24 (ٹی این ایس): جماعت اسلامی سندھ کے امیر ڈاکٹر معراج الہدیٰ صدیقی کی صاحبزادی کی تقریب رخصتی مقامی ہال میں منعق ہوئی ، جس میں سیاسی، سماجی دینی جماعتوں کے رہنماء تاجر، صحافی، دانشور اور اقلیتی رہنماؤں سمیت قریبی رشتہ داروں نے شرکت کی۔ جس میں امیر جماعت اسلامی سینیٹر سراج الحق، جنرل سیکرٹری لیاقت بلوچ، نائب امراء اسد اللہ بھٹو، راشد نسیم، پنجاب کے امیر میاں مقصود احمد، امیر کراچی حافظ نعیم الرحمن، ایم کیو ایم پاکستان کے فاروق ستار، عامر خان، کامران ٹیسوری ،ہاجر قومی موومنٹ کے آفاق احمد، پی ایس پی کے ڈاکٹر صغیر، وسیم آفتاب، ڈپٹی اسپیکر سندھ اسمبلی شہلا رضا، پیپلز پارٹی کراچی کے صدر سعید غنی، حبیب جنیدی، صوبائی وزیراطلاعات سید ناصر شاہ ، جے یو پی کے شاہ اویس نورانی، جے یو آئی کے راشد محمود سومرو، عبدالکریم عابد، اسلم غوری، قاری عثمان شیعہ رہنماء علامہ عباس کمیلی ، ناظر عباس ، ممتاز علماء کرام مفتی نعیم، اسفند یار خان، مفتی زبیر، انیق احمد خان ، مولانا حزب اللہ جکھرو،مفتی شریف سرکی، لاڑکانہ کے سابق میئر قربان علی عباسی، تاجر رہنماء مرزا اختیار بیگ، محمود حامد، لیاقت عبداللہ، نعیم احمد ملک،این ایل ایف سندھ کے صدرسیدنظام شاہ،منارٹی ونگ کے صدر یونس خان سوہن، ہیرا لعل سنگھ کراچی پریس کلب کے سیکریٹری مقصود احمد یوسفی، سابق سیکریٹری مظہر عباس، سید صفدر علی، جمشید بخاری، ڈاکٹر جبار خٹک،نیاز کھوکھر،رضوان بھٹی، صوبائی ذمہ داران ممتاز حسین سہتو، نظام الدین میمن، محمد حسین محنتی، عبدالغفار عمر، حافظ نصراللہ، عظیم بلوچ، عبدالحفیظ بجارانی اور سرفرازاحمد،سید زاہد عسکری،مجاہد چنا سمیت دیگر شریک تھے۔جبکہ اندرون سندھ سے بھی احباب وذم داران نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ تمام مہمانوں نے دولہا خواجہ سید قدرت اللہ عبیدکو مبارکباد اور طویل و کامیاب ازدواجی زندگی عطا فرمانے کی دعا کی۔