ورلڈ بینک کے تعاون سے رواں سال 230 ایمبولینس خریدی جائیں گی۔ چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت

 
0
238

صوبے کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122 سروسز شروع کی جائے گی۔ چیف سیکریٹری سندھ
ریسکیو 1122 سروسز کے متعلق اجلاس، کمشنر کراچی، سیکریٹری داخلہ سمیت دیگر شریک

کراچی 26 اپریل 2022 (ٹی این ایس): چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122 کو شروع کیا جائے گا اور رواں سال ورلڈ بینک کے تعاون سے 230 ایمبولینس خریدیں گے۔ یہ بات انہونے ریسکیو 1122 کے متعلق اہم اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کی۔ اجلاس میں کمشنر کراچی محمد اقبال میمن، سیکریٹری داخلا سعید احمد منگریجو، سیکریٹری صحت زوالفقار شاہ، سیکریٹری بحالی، ڈائریکٹر جنرل صوبائی ڈزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی اور عالمی بینک کے نمائندے سمیت دیگر افسران نے شرکت کی۔ اجلاس میں ریسکیو 1122 کے حوالے سے بریفنگ دیتے ہوئے حکام پی ڈی ایم اے نے بتایا کہ سندھ میں اس وقت کراچی اور ٹھٹھہ میں سندھ انٹیگریٹڈ سورسز کے تحت 60 ایمبولینس سروسز فراہم کر رہے ہیں اور 2 روز میں مزید 30 ایمبولینس فراہم کی جائیں گی جس سے حیدرآباد اور بدین میں بھی یہ سروس شروع کی جائے گی۔ اجلاس میں چیف سیکریٹری سندھ ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے کہا کہ صوبے کے تمام اضلاع میں ریسکیو 1122 سروس کو شروع کیا جائے گا، ولڈ بینک کے تعاون سے 230 ایمبولینس رواں سال خریدیں گے، انہونے مزید کہا کہ میہڑ واقع میں ایمبولینس اور فائر برگیڈ کا ریسپانس سست تھا، کسی بھی حادثے کی صورت میں ریسکیو 1122 ٹیمیں 10 سے 15 منٹ میں جائے وقوعہ پر پہنچ سکیں گی۔ انہونے مزید کہا کہ تمام اضلاع میں ریسکیو 1122 سینٹر اور ڈویژن میں ہیڈکوارٹر بنائے جائیں گے، ڈاکٹر محمد سہیل راجپوت نے مزید کہا کہ ریسکیو 1122 سیلاب، زلزلے اور آگ لگنے کے واقعات سمیت مختلف قسم کے آفتوں سے نمٹنے کیلئے اقدامات کرے گی۔ انہونے مزید کہا کہ کراچی میں اسٹیٹ آف آرٹ کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر بنایا جائے گا اور اس ڈجیٹل کمانڈ اینڈ کنٹرول سینٹر میں 24 گھنٹے ریسکیو 1122 کی مانیٹرنگ کی جائے گی۔ اجلاس میں مزید بتایا گیا کہ کراچی میں ریسکیو 1122 کے ہیڈکوارٹر اور 6 اسٹیشن کا کام آخری مراحل میں ہے 30 مئی تک کام مکمل کیا جائے گا جب کے ملازمیں کی بھرتیاں بھی آئی بی اے سکھر کی زریعے کی جا رہی ہے