ماسک نہ پہنے پر پشاور میں50 سے زائد افراد کو گرفتار کرلیا

 
0
395

اسلام آباد 04 دسمبر 2020 (ٹی این ایس): بی آر ٹی بسوں اور دیگر بس اڈوں پر ماسک نہ پہننے والے 52 افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔ ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغر نے ہشت نگری اور دیگر اسٹیشنز کا معائنہ کیا اس دوران بیشتر افراد ماسک کے بغیر نظر آئے جس پر متعدد افراد کو گرفتار کرلیا گیا۔

اسی طرح ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر محمد شفیق آفریدی نے صدر کے علاقے میں بی آر ٹی اسٹیشنوں کا معائنہ کیا جب کہ ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر آفتا ب احمد اور ایڈیشنل اسسٹنٹ کمشنر احمد ہاشمی نے جی ٹی روڈ پر بی آر ٹی اسٹیشنوں کا معائنہ کیا اور گرفتاریاں کیں۔ اس طرح مختلف بسوں کے اڈوں پر سیفٹی ماسک نہ پہننے والے مجموعی طور پر 52 افراد کو گرفتار کرلیا گیا-

ڈپٹی کمشنر پشاور محمد علی اصغرنے کہا ہے کہ عوام بی آر ٹی اسٹیشنوں اور بسوں میں سیفٹی ماسک کا استعمال یقینی بنائیں، ٹرانسپورٹ اڈوں، بازاروں اور دکانوں میں سیفٹی ماسک کا استعمال کیا جائے بصورت دیگر قانونی کارروائی کی جائے گی۔