وزیر اعظم کی خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے لیے ہیلتھ کوریج پر مبارکباد

 
0
342

اسلام آباد 01 فروری 2021 (ٹی این ایس): وزیر اعظم عمران خان نے کہا ہے کہ ہر گھرانے کو سالانہ 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے۔

وزیر اعظم عمران خان نے یونیورسل ہیلتھ کوریج پر خیبرپختونخوا حکومت کو مبارکباد دیتے ہوئے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر لکھا کہ خیبر پختونخوا کے تمام شہریوں کے لیے ہیلتھ کوریج پر مبارکباد دیتا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ خیبر پختونخوا کے 4 کروڑ شہریوں کو ہیلتھ کوریج کی سہولت دی گئی ہے۔

وزیر اعظم عمران خان نے کہا کہ ہر گھرانے کو سالانہ 10 لاکھ روپے فراہم کیے جائیں گے اور ہیلتھ انشورنس کے تحت شہری پورے پاکستان کے 400 سے زائد سرکاری اور نجی اسپتالوں میں علاج کرا سکتے ہیں۔