ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایت اور ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹر کی کاوش سے ضلع راولپنڈی میںڈیجیٹل پیپر لیس چلاننگ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا

 
0
183

راولپنڈی 26 اپریل 2022 (ٹی این ایس): ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب کی ہدایت اور ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹر کی کاوش سے ضلع راولپنڈی میںڈیجیٹل پیپر لیس چلاننگ سسٹم کا آغاز کر دیا گیا۔ڈیجیٹل چلاننگ سسٹم سے نہ صرف نظام میںمزید شفافیت آئے گی بلکہ ٹریفک چلاننگ نظام بھی مکمل طور پر ڈیجیٹلائز ہو جائے گا۔تفصیلات کے مطابق ڈی آئی جی ٹریفک پنجاب شارق جمال کی ہدایات اور ایس ایس پی ٹریفک ہیڈ کواٹر سید محمد عباس شاہ کی خصوصی کاوشوں سے چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشادنے ضلع راولپنڈی میں دور حاضر کے تقاضوں کے مطابق ڈیجیٹل پیپر لیس ای چالاننگ سسٹم کا آغاز کر دیا۔اس سے قبل پنجاب میں ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی پر شہریوں کو مینول طریقے سے چالان ٹکٹ جاری کیے جاتے تھے جس میں شفافیت تو تھی مگر چلاننگ آفیسر کے پاس وائیلیٹر کے ریکارڈ تک رسائی نہ تھی جبکہ ڈیجیٹل چلاننگ سسٹم کے تحت چالاننگ کا نظام مکمل طور پر ڈیجیٹلائز کر دیا گیا ہے ۔اس موقع پر چیف ٹریفک آفیسر راولپنڈی نوید ارشاد کا کہنا تھا کہ ایس ایس پی ٹریفک ہیڈکواٹر سید محمد عباس شاہ کی خصوصی کاوشوں کی بدولت ٹریفک پولیس جدت کی طرف گامزن ہے ڈیجیٹل چلاننگ سسٹم دور حاضر کی عین ضرورت ہے اس سسٹم کے تحت ایکسائز اور نادرہ کے ڈیٹا سے منسلک ہونے کی وجہ سے چلاننگ آفیسر کو ہر قسم کے ڈیٹا دیکھنے میں آسانی ملے گی جبکہ جعلی اور بوگس نمبر پلیٹ لگانے کو بھی پکڑا جا سکے گا اور کرائم کنٹرول کے ساتھ ساتھ ٹریفک وائلیشنز پر کنٹرول کرنے میں معاونت ملے گی اور بار بار وائلیشنز پر ڈرائیور کے لائسنسں کے پوائنٹس بھی منفی کیے جا سکیں گے جس سے وائلیشنز میں کافی حد تک کمی لائی جا سکے گی ۔ان کا مزید کہنا تھا ہمارا مقصد روڈ یوزرز کےلئے آسانیاں پیدا کرنا ہے اس انقلابی اقدام سے ایک طرف تو ٹریفک نظام میں پہلے سے زیادہ شفافیت آئے گیاجبکہ دوسری طرف ڈرائیور حضرات کو ٹریفک دفترکے چکر لگانے کی ضرورت نہیں پڑے گی اس سسٹم کے آغاز کے ساتھ ہی شاہراہوں پر حادثات کی روک تھام اور ٹریفک کی روانی کو مزید بہتر بنانے کےلئے افسران و جوانوںکی تربیت کے معیار کو مزید بہتر بنایا جا رہا ہے اور مستقبل کے چیلنجز کو مدنظر رکھتے ہوئے ٹریفک پولیس میں آئی ٹی ٹیکنالوجی میں مزید اصلاحات بھی لائی جارہی ہیں۔