راولپنڈی سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی راول پنڈی پولیس کے نئے کمانڈر نے ملزمان کی گرفتاری پر فوکس کر لیا

 
0
506

راولپنڈی 27 دسمبر 2021 (ٹی این ایس): راولپنڈی سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی راول پنڈی پولیس کے نئے کمانڈر نے ملزمان کی گرفتاری پر فوکس کر لیا۔
جی ہاں اب راولپنڈی میں پولیس مقابلے نہیں ہوں گے ساجد کیانی نے پولیس مقابلوں کے بجاے جديد ٹیکنالوجی کے استعمال سے ملزمان کی گرفتاری پر فوکس کر لیا ایس ایچ او حضرات کی دوڑیں لگ گئیں ساجد کیانی نے تمام ایس ایچ اوز کو سنگین جرائم میں ملوث ملزمان کی گرفتاری کا ٹارگٹ دے دیا۔
ذرائع کے مطابق سی پی او نے تمام ایس ایچ اوز کو واضح ہدایات جاری کر دی کہ جو پرفارمس دے گا ان مجرموں کو گرفتار کرے گا وہی ایس ایچ او رہے گا۔
پٹرول پمپ پر ڈکیتی کے دوران تین ملازمین قتل کر دیے گئے جنکی گرفتاری کے لیے پولیس بہت متحرک ہے۔
ساجد کیانی نے کم ٹائم میں جدید ٹیکنالوجی کی مدد سے کئی کیس یکسو کر لیے راولپنڈی اسلام آباد اس وقت ڈکیتوں کی زد میں ہیں کیا انکا واحد حل پولیس مقابلے ھیں یا انکو گرفتار کرکے قانُون کے مطابق سزا دلوانا کون سا فارمولہ بہترین ثابت ہو گا یہ آنے والا وقت بتائے گا۔ سی پی او راولپنڈی ساجد کیانی