فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او قائد آباد کو معطل 

 
0
416

کوئٹہ،جنوری 24 (ٹی این ایس): ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او قائد آباد تھانہ کو معطل کردیا تفصیلات کے مطابق ایس ایس پی آپریشنز کوئٹہ نصیب اللہ خان نے فرائض میں غفلت برتنے پر ایس ایچ او قائد آباد تھانہ سب انسپکٹر محمد آصف کو معطل کرکے پولیس لائن ہیڈ کوارٹررپورٹ کرنے کی ہدایت جاری کردی واضح رہے کہ گزشتہ روز قائد آباد تھانہ کی حدود سے گھر سے ایک شخص کی مسخ شدہ لاش بھی برآمد ہوئی تھی۔