سندھ اسمبلی میں اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی زبان پھسل گئی

 
0
349

کراچی اگست16(ٹی این ایس)سندھ اسمبلی میں وزیراعلیٰ کے انتخاب کے بعد اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے تحریک انصاف کے رکن اسمبلی فردوس شمیم نقوی کی زبان پھسل گئی ۔

تفصیلات کے مطابق مراد علی شاہ کے دوبارہ وزیراعلیٰ سندھ منتخب ہونے پر مبارکباددیتے ہوئے فردوس شمیم نقوی کی زبان پھسل گئی ،ان کا کہناتھا کہ میں اپنے چھوٹے بھائی مراد علی شاہ کو دوبارہ وزیراعظم منتخب ہونے پر مبارکباد دیتا ہوں جس پر ایوان میں قہقہے بلند ہو گئے۔
رہنما صوبائی اسمبلی نے غلطی کی نشاندہی ہونے پر معذرت کی۔