پارٹی فنڈنگ کیس میں عدالت کا عمران خان کی درخواست پرالیکشن کمیشن اوراکبر ایس بابرکو نوٹس

 
0
400

اسلام آباد اگست16(ٹی این ایس) تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت میں اسلام آبادہائیکورٹ نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست پرالیکشن کمیشن اوراکبر ایس بابرکو نوٹس جاری کر دیئے ۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف پارٹی فنڈنگ کیس کی سماعت اسلام آبادہائیکورٹ میں ہوئی ۔اس موقع پر عمران خان کی جانب سے بیرسٹر انورمنصور عدالت میں پیش ہوئے اور موقف اپنایاکہ اکاونٹس کی جانچ پڑتال پراعتراض نہیں مگراکبرایس بابرکوشامل نہ کیاجائے۔جس پر جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ دونوں فریقین کاموقف سننے کے بعدتعصب کیسے پیداہوگا؟معاملہ ایک آئینی فورم کے سامنے ہے۔بیرسٹرانورمنصور نے کہا کہ الیکشن کمیشن کاکام کسی پارٹی کو ہراساں کرنانہیں۔جسٹس اطہرمن اللہ نے ریمارکس دیئے کہ پارٹی کاکام ہے وہ آئینی ادارے کومطمئن کرے اور کسی خامی کی نشاندہی ہراساں کرنانہیں۔جس پر عدالت نے پی ٹی آئی چیئرمین عمران خان کی درخواست پرالیکشن کمیشن اوراکبر ایس بابرکو نوٹس جاری کر دیئے ۔