کراچی میں آئندہ ہفتے شدید سردی کا امکان

 
0
348

کراچی میں سرد اور خشک ہواؤں کی وجہ سے سردی کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے، محکمہ موسمیات
کراچی جنوری 6(ٹی این ایس)محکمہ موسمیات نے آئندہ ہفتے شہر اور گرد و نواح میں شدید سردی کی پیش گوئی کی ہے۔تفصیلات کے مطابق کراچی سمیت سندھ اوربلوچستان کے ساحلی علاقوں میں ایک مرتبہ پھرسردی کی شدت میں اضافہ ہوا ہے، گزشتہ 24 گھنٹے کے دوران شہرمیں کم سے کم درجہ حرارت 13 ڈگری سینٹی گریڈ ریکارڈ کیا گیا ہے تاہم آئندہ چند روزمیں سردی کی شدت مزید بڑھنے کا امکان ہے۔محکمہ موسمیات کے ریجنل ڈائریکٹر شاہد عباس کے مطابق8 جنوری کو کوئٹہ کی سرد ہوائیں شمال مشرقی سمت سے کراچی میں داخل ہوں گی، جس سے درجہ حرارت میں کئی ڈگری کمی اور سردی کی شدت میں نمایاں اضافے کا امکان ہے، شہر میں سرد اور خشک ہواؤں کی وجہ سے سردی کا سلسلہ کئی روز تک جاری رہ سکتا ہے۔