ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی پریس کانفرنس، وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتیاں کرنے والے 8 گینگز کے 34 ملزمان گرفتار کر لئے گئے

 
0
292

اسلام آباد جنوری 03 (ٹی این ایس): ڈی آئی جی آپریشنز وقار الدین سید کی پریس کانفرنس۔ وفاقی دارالحکومت میں ڈکیتیاں کرنے والے 8 گینگز کے 34 ملزمان گرفتار کر لئے گئے ہیں۔ ملزمان نے پوسٹ آفس کی گاڑی سے ایک کروڑ بیس لاکھ کی ڈکیتی کی تھی۔ ملزمان کی گرفتاری کا ٹاسک  سی آئی اے کو دیا گیا تھا۔ 60لاکھ روپے کی نقدی بھی برآمد کر لی ہے۔ آرچرڈ سکیم میں ڈکیتی میں ملوث ایک افغانی گینگ کو  بھی گرفتار کر لیا ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ ملزمان واردات کے بعد افغانستان چلے جاتے تھے۔ ملزمان نےاسلام آباد کے نالوں میں بھی رہائش رکھی تھی۔ اس گینگ سے ایک کروڑ بیس لاکھ برآمد بھی کر لئے گئے۔ بینک سے نکلنے والوں کو لوٹنے والا گینگ بھی گرفتار کر لیا۔ سی آئی اے نے گرفتار 8 گینگز سے دو کروڑ 89لاکھ روپے کی ریکوری کی۔