پراسیکیوٹر جنرل کی تقرری میں تاخیر سے حدیبیہ  سمیت دیگر مقدمات  متاثر ہو رہے ہیں، چیئرمین نیب

 
0
847

اسلام آباد، دسمبر 12 (ٹی این ایس): قومی احتساب بیورو کے : چیئرمین جسٹس (ر) جاوید اقبال  نے کہا ہے کہ پراسیکیوٹر  جنرل کی تقرری میں تاخیر سے حدیبیہ کیس میں مشکلات پیش آرہی ہیں۔

انہوں نے کہا کہ بحیثیت چیئرمین نیب عدالتوں کے سامنےپیش نہیں ہوسکتا، حکومت کو نام بتادیئے ہیں اب بال حکومت کی کورٹ میں ہے۔

واضح رہے کہ سپریم کورٹ نے حدیبیہ پیپرز کیس میں نیب کی جانب سے التوا کی درخواست مسترد کردی ہے جب کہ عدالت عظمیٰ نے کیس کے حقائق سے متعلق لائیو شوز پر بھی پابندی لگادی ہے