پیر حمید الدین سیالوی کے بیٹے کی پی ٹی آئی میں ممکنہ شمولیت، پیر صاحب کی تردید تصدیق کے برابر

 
0
23531

سرگودھا ، دسمبر 12 (ٹی این ایس): پیر حمید الدین سیالوی کے صاحبزادے قاسم سیالوی کے بارے میں بتایا جارہا ہے کہ وہ  پاکستان تحریک انصاف میں شمولیت اختیار کر رہے ہیں۔

اس حوالے سے ذرائع کا کہنا ہے کہ  سابق گورنر پنجاب اور پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء چوہدری سرور نے اسی مقصد کے لیے پیر حمید الدین سیالوی سے ملاقات بھی کی ۔

پیر حمید الدین سیالوی نے  اگرچہ ایک ٹی وی پروگرام میں ان اطلاعات  کی تردید کرتے ہوئے کہا کہ ایسا کچھ بھی نہیں ہونے جا رہا ۔تاہم انکا یہ کہنا کہ اگر انکے خاندان کا کوئی نوجوان جذباتی ہو کر کسی سیاسی جماعت کو اختیار کر لے تو وہ اسکے ذمہ دار نہیں، کس اعتراف یا تصدیق سے کم نہیں سمجھا جارہا ۔ انھوں نے کہا کہ وہ صرف اپنے گھرانے کے مختار ہیں اور کسی بھی سیاسی جماعت میں شمولیت کا اعلان مشائخ سے مشاورت کے بعد کریں گے۔