سرگودھا پولیس کا منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن ‘ 12 افرادگرفتار

 
0
5043

کار میں چھپائی ہوئی تین کلو سے چرس ، شراب،مزید چرس اور ناجائزاسلحہ برآمد کر لیاگیا‘الگ الگ مقدمات درج
سرگودہا اگست 12(ٹی این ایس) سرگودھا پولیس نے منشیات فروشوں وناجائزاسلحہ رکھنے والوں کے خلاف آپریشن میں 12 افراد کوگرفتار کر کے ان کے قبضہ سے کار میں چھپائی ہوئی تین کلو سے چرس ، شراب،مزید چرس اور ناجائزاسلحہ برآمد کر لیا جس پر ملزمان کے خلاف الگ الگ مقدمات درج کر لئے گئے۔

زرائع کے مطابق تھانہ کینٹ نے 49شمالی کے قریب دوران چیکنگ کارنمبری SGN۔6314 میں سوار پکا ڈیرہ کے اکبر خان کے قبضہ سے تین کلوگرام چرس اور پسٹل30بور ، عمرفاروق سکنہ لالیاں سے پسٹل30بور، تھانہ فیکٹری ایریا پولیس نے اکرم سکنہ شاہ پور صدر سے شراب100بوتل، اعجاز سکنہ شاہ پور سے شراب50بوتل،تھانہ سلانوالی پولیس نے حیات سکنہ 50جنوبی سے شراب20بوتل،تھانہ کوٹ مومن پولیس نے جاوید سکنہ کوٹمومن سے شراب20بوتل، ہارون سکنہ لعلووالی سے پسٹل30بور،تھانہ جھال چکیاں پولیس نے اکبر سکنہ 113جنوبی سے شراب2بوتل، آصف سکنہ113جنوبی سے رائفل444بور، زاہد سکنہ 60شمالی سے پسٹل30بور،تھانہ بھلوال سٹی پولیس نے مدثر سکنہ پرانا بھلوال سے چرس304گرام، عنصر عباس سکنہ اقبال کالونی سے پسٹل30بوربرآمدکرکے گرفتارملزمان کے خلاف الگ الگ دفعات کے تحت مقدمات درج کرلیے گئے ہیں ۔