جہانگیرترین اورپرویزالہیٰ کی ملاقات آج ہوگی

 
0
318

اسلام آباداگست 12(ٹی این ایس)پنجاب میں حکومت سازی کے لیے پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیر ترین اور مسلم لیگ ق کے رہنما پرویزالہیٰ کی ملاقات آج ہوگی۔تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما جہانگیرترین آج پرویزالٰہی سے ملاقات کریں گے، دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات میں پنجاب میں حکومت سازی سے متعلق غورہوگا۔ذرائع کے مطابق ملاقات میں وزیراعلیٰ پنجاب، ڈپٹی اسپیکراور وزرا کے ناموں پرحتمی مشاورت ہوگی اورپنجاب حکومت کومستقبل میں آنے والے چیلنجزپربات ہوگی۔دوسری جانب پاکستان تحریک انصاف کی پنجاب اسمبلی میں مجموعی نشتوں کی تعداد 192 ہوگئی ہے، پی ٹی آئی کی 123 جنرل نشتیں ہیں جبکہ 22 آزاد اراکین تحریک انصاف میں شامل ہوئے ہیں۔پنجاب اسمبلی میں خواتین کی مخصوص نشتوں پرپی ٹی آئی کو 33 جبکہ اقلیتوں کی 4 نشستیں بھی ملی ہیں جبکہ اتحادی جماعت مسلم لیگ ق کے 8 اراکین اورمخصوص نشستوں پردو اراکین ملا کر تعداد 10 ہوجاتی ہے۔واضح رہے کہ دو روز قبل میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے تحریک انصاف کے وائس چیئرمین شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ پارٹی نے چوہدری پرویزالٰہی کو اسپیکرپنجاب اسمبلی بنانے کا فیصلہ کیا ہے۔