اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی علی وسیم نے امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر زوم میٹنگ۔

 
0
5

اسلام آباد (ٹی این ایس) ڈی آئی جی علی وسیم نے امن و امان اور سکیورٹی صورتحال پر زوم میٹنگ۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے تمام افسران کو موثر پولیسنگ اور سکیورٹی انتظامات یقینی بنانے کی ہدایات جاری کیں۔تفصیلات کے مطابق ڈپٹی انسپکٹر جنرل آف پولیس اسلام آباد علی وسیم کی زیرِ صدارت وفاقی دارالحکومت میں امن و امان اور سکیورٹی صورتحال کے حوالے سے زوم میٹنگ کا انعقاد کیا گیا، جس میں افسران کو سکیورٹی انتظامات مزید موثر بنانے، فیلڈ پولیسنگ کو بہتر کرنے اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف موثر کارروائی یقینی بنانے کی ہدایات جاری کی گئیں۔میٹنگ میں ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا، ایس ایس پی سکیورٹی آپریشنز، زونل ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز نے شرکت کی۔ اجلاس میں وفاقی دارالحکومت میں امن و امان کی مجموعی صورتحال، اہم مقامات پر سکیورٹی انتظامات، جرائم کی روک تھام اور جرائم پیشہ عناصر کے خلاف کارروائیوں کا تفصیلی جائزہ لیا گیا۔ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم نے افسران کو شہریوں کی جان و مال کے تحفظ کے لیے تمام دستیاب وسائل بروئے کار لانے کی ہدایت کرتے ہوئے اہم مقامات کی موثر نگرانی، پولیس گشت میں بہتری اور مشکوک افراد و گاڑیوں کی موثر چیکنگ پر زور دیا۔ انہوں نے افسران کو اپنے اپنے علاقوں میں سکیورٹی انتظامات کا ازخود جائزہ لینے، موجود خامیوں کو دور کرنے اور فیلڈ ٹیموں کے ساتھ موثر رابطہ یقینی بنانے کی ہدایت کی تاکہ کسی بھی ناخوشگوار صورتحال کا بروقت اور موثر جواب دیا جاسکے۔انہوں نے کہا کہ موجودہ صورتحال کے مطابق سکیورٹی انتظامات کا مسلسل جائزہ لیا جائے اور شہریوں کو محفوظ ماحول کی فراہمی کے لیے نمایاں، پیشہ ورانہ اور موثر پولیسنگ یقینی بنائی جائے۔ شہریوں کی جان و مال کا تحفظ اسلام آباد پولیس کی اولین ذمہ داری ہے اور سکیورٹی معاملات میں کسی قسم کی غفلت برداشت نہیں کی جائے گی۔دوسری جانب وفاقی وزیر داخلہ سید محسن رضا نقوی اور آئی جی اسلام آباد کیپٹن (ر) محمد سہیل چوہدری کے خصوصی احکامات کی روشنی میں اسلام آباد پولیس شہریوں کے مسائل کے فوری حل کے لیے اقدامات جاری رکھے ہوئے ہے۔ اس سلسلے میں ڈی آئی جی اسلام آباد علی وسیم اور ایس ایس پی آپریشنز قاضی علی رضا نے اپنے اپنے دفاتر میں کھلی کچہریاں منعقد کرکے شہریوں کے مسائل اور شکایات سنیں۔ڈی آئی جی اسلام آباد نے کہا کہ شہری بلاجھجک اور بغیر کسی سفارش کے کھلی کچہریوں میں اپنے مسائل پیش کر سکتے ہیں۔ شہری “آئی جی پی شکایت سیل 1715- “پر بھی اپنی شکایات درج کروا سکتے ہیں۔ ایس ایس پی آپریشنز اسلام آباد نے متعلقہ افسران کو مارک شدہ درخواستوں پر مقررہ وقت کے اندر قانونی کارروائی کرکے رپورٹ پیش کرنے کی ہدایت کی۔انہوں نے کہا کہ اسلام آباد پولیس خواتین اور بچوں پر تشدد کے حوالے سے زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہے اور تمام درخواستوں پر میرٹ کے مطابق فیصلے کیے جائیں گے۔ قانون کی بالادستی اور شہریوں کی جان، مال اور عزتِ نفس کا تحفظ ہر صورت یقینی بنایا جائے گا۔