عورت مارچ کے نام پر اسلامی اقدار کی تضحیک کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی

 
0
268

کوٹلی ستیاں 11 مارچ 2021 (ٹی این ایس): عورت مارچ کے نام پر اسلامی اقدار کی تضحیک کے خلاف قرارداد پنجاب اسمبلی میں جمع کروا دی گئی قرارداد تحریک انصاف کی رکن پنجاب اسمبلی سمابیہ طاہر ستی کی جانب سے جمع کرائی گئی جس میں کہا گیا کہ لاہور اسلام آباد اور کراچی میں 8مارچ2021 کو عورت مارچ کے نام پر اسلامی اقدار کی انتہائی گھناؤنے انداز میں تضحیک کی گئی ہےیہ ایوان یہ رائے بھی رکھتا ہے کہ خاتون کی مقدس حیثیت ماں بہن بیٹی اور بیوی کی ہے
ایک سوچی سمجھی سازش اور غیر ملکی ایجنڈے کے تحت چند خواتین کو آزادی کے نام پر کچھ تنظیمیں اپنے فوائد کے لئے استعمال کر رہی ہیں دین اسلام واحد مذہب ہے جس میں خواتین کے حقوق ان کی عزت توقیر، مقام حیثیت اور وقار کا مکمل خیال رکھا گیا ہےیہ ایوان 8مارچ کی آڑ میں ایسی تمام بےحیائی اور خباثتوں کی بھرپور اور شدید الفاظ میں مذمت کرتا ہےجو عریانی اور آزادی کے نام پر ننگا کرنے یا ننگا ہونے کے زمرے میں آتا ہے۔8 مارچ2021 کو عورت کی آزادی اور عورت مارچ کی آڑ میں اسلامی اور آئینی حدود کو پامال کرنے والوں کے ساتھ سختی سے نپٹا جائےایسے تمام خواتین و حضرات جو ملک میں ہیجانی کیفیت پیدا کرکے اپنے مذموم مقاصد کا حل چاہتے ہیں ان کی بیخ کنی کے لیے ان کے خلاف سخت سے سخت قانونی کاروائی عمل میں لائی جائے۔